Mission
Zakat-o-Sadqat Trust (ZOS Trust) is a charity organization, which help the needy people
Either they are poor, flood, Earth Quick or any natural disaster victiums.
ZOS Trust also help works for the health and medcine for the people.
A/C:2030-6, Branch code:0583, ABL,I/9 Islamabad Pakistan
Zakat-o-Sadqat Trust in News
زکوٰة وصدقات ویلفیئرٹرسٹ فنڈ سے آنکھوں کے علاج کےلئے امدادی چیک جاری
اسلام آباد ( نےوز رپورٹر) زکوٰة وصدقات ویلفیئر فنڈ سے معاشرے کے غریب اور متوسط طبقہ کی امداد کا
سلسلہ جاری ہے ۔امداد حاصل کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔اسی سلسلہ میں راولا کوٹ کے رہائشی کوآنکھوں کے علاج کےلئے امدادی چےک جاری کردےا گےا ہے ۔ تفصےلا ت کے مطابق راولاکوٹ آزاد کشمےر کے گاﺅں بناکھہ کے محمد اشرف خان کوزکوٰة وصدقات ویلفیئرفنڈز سے امدادی چےک جاری کردےا گےاہے۔ محمد اشرف خان راولا کوٹ مےں آنے والے زلزلے مےں شدےد زخمی ہو گئے تھے۔ محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مےرا کوئی بےٹا نہےں ہے اور 8بےٹےاں ہےںجنکی شادی بہت مشکل اوراپنااور اپنی بےوی کا پےٹ کاٹ کر کردی ہے۔ لےکن2005ءکے زلزلے کے بعد مےرا سارا گھر تباہ ہو گےا تھا ۔حکومت کی طرف سے کوئی خاص مالی امداد نہ کی گئی اور نہ ہی کسی عزےز رشتہ دار کی طرف سے مےری کوئی مدد کی گئی ہے ۔اشرف کی درخواست پر زکوٰة وصدقات ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین خوشنود علی خان نے امداد ی چیک جاری کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اشرف نے کہا کہ مےرا کوئی بےٹا نہےں ہے جو کہ کمائی کرکے دے سکے لےکن خوشنود علی خان نے مےری مدد کرکے مجھ پر بڑا احسان کےا ہے۔اس دور مےں اےسے ادارے بہت کم ہےں جو حقےقی طور پر غرےب اور نادار لوگوں کی مدد کرتے ہےں اور زکوٰة وصدقات ویلفیئر فنڈ ز بھی اےک اےسا ہی ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشنود علی خان کی جانب سے دئےے گئے اس چےک سے اپنی آنکھوں کا علاج کراﺅں گا ۔ انہوں نے زکوٰة وصدقات ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین خوشنود علی خان کا شکرےہ ادا کےا اور ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے رخصت ہوگیا ۔
